دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ناقص پانی کے نقصانات سے بچا جاسکتاہے، ماہرین زراعت

جمعرات 25 اگست 2016 14:55

فیصل آباد۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ٹیوب ویلوں کے ناقص پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکتاہے کیونکہ اکثر مقامات پر ٹیوب ویلوں کاناقص پانی زمینوں کے پیداواری نتائج میں کمی کا باعث بن رہاہے لہٰذا جن علاقوں میں اس قسم کا پانی استعمال کیاجارہاہے وہاں کاشتکار 5بوری جپسم فی ایکڑ کے حساب سے کھاد کا چھٹا دے دیں تاکہ اچھی پیدوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ نائٹروجنی کھاد کا بقیہ حصہ لاب کی منتقلی کے 35 دن بعد ڈالنے سے پہلے 4 سے 5 دن کیلئے فصل کو ہلکا سوکا دیاجائے اور اس کے بعد کھاد کا چھٹا دے کر پانی لگا دیاجائے تاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :