کاشتکار لشکری سنڈی کے انڈے یا چھوٹی سنڈیاں نظر آنے پر فوری تدارکی اقدامات کریں،ماہرین

جمعرات 25 اگست 2016 14:55

فیصل آباد۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ آب و ہوا میں موجود نمی رس چوسنے والے کیڑوں اور سبز تیلے کے حملے کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا کپاس کے کاشتکار لشکری سنڈی کے انڈے یا چھوٹی سنڈیاں نظر آنے پر فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی توجہ دیں کیونکہ موسم برسات کے دوران کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کی بہتات ہو جاتی ہے جس پر نقصان رساں کیڑے تیزی سے پرورش پاتے ہیں جو بعد ازاں کپاس کی فصل کو بھی تباہی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موسم برسات کے دوران کپاس اور دھان کی فصل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں، سنڈیوں کا حملہ بڑی ٹکڑیوں کی صورت میں ہو تو کھیت کے اس حصہ کی نشاندہی کرکے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کاسپرے یقینی بنایاجائے تاکہ کیرے مکوڑوں کے حملے کو نقصان کی معاشی حد تک پہنچنے سے بچانا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :