ڈ ی سی او محمد عثمان اور پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
بارش کے دوران شہری بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں ،اپنے گھروں کی چھتوں پر بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں ‘ڈی سی او لاہور کی گفتگو
جمعرات 25 اگست 2016 18:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ڈ ی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے لکشمی چوک، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، لارنس روڈ، مجید نظامی روڈ، شمع چوک، شادمان، مال روڈاور جی پی او چوک کا دورہ کیا۔
انہوں نے وہاں پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اورسٹاف کی حاضری اور پانی کے نکاس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہرسے بارشی پانی کو نکالنے کے لیے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری کام کر رہی ہے اور شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کا نکاس کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اپنے اپنے علاقوں میں نشیبی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاسی آب کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی سی اولاہور نے واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ڈی سی او لاہور نے شہریوں سے بھی ا پیل کی کہ وہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور اپنے گھروں کی چھتوں پر بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور شہری اپنے گھروں کی بوسیدہ دیواروں کے ساتھ اور بوسیدہ چھتوں کے نیچے نہ بیٹھیں۔علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے آج مناواں کے علاقہ جھگیاں مزنگ گاؤں میں چھت گرنے کے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے حکام کوملبے تلے دبے افراد کو جلد نکالنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی او لاہورنے چھت گرنے کے باعث 2سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے واہگہ ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر کو بچی کے تدفین کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈی سی اولاہور نے جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین کی شکایت کی خبر پر ریسکیو 1122ٹیم کے جائے حادثہ پر لیٹ پہنچے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔انہوں نے اس ضمن میں اے ڈی سی( آر) لاہور عر فان نواز میمن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے جو کہ انکوائری مکمل کرکے اُس کی رپورٹ ڈی سی او لاہور کو دیں گے۔علاوہ زیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 15پر سڑک پر گرنے والے درخت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کو سڑک سے درخت کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ۔ڈی سی او لاہور نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجائے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.