پاکستان قائم ہے اور قائم رہنے کیلئے بناہے‘ قوم کبھی پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو معاف نہیں کرے گی‘مودی کے بعد الطاف حسین کی ہرزہ سرائی انتشار پھیلانے اور سی پیک منصوبے کے راہ میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش ہے‘قوم کالی بھیڑوں اور میر جعفروں کو پہچان چکی ہے
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان
جمعرات 25 اگست 2016 19:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا اور پاکستان اﷲ کے کرم وفضل سے قائم و دائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دُشمنوں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پاکستان کا بال بھی بیگانہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہاکہ اس سرزمین میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے اور اُن کی روحیں آج ملک میں موجود کالی بھیڑوں اور میر جعفروں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پر سخت تکلیف کا شکار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی داستانیں اور ہر سال دو سال کے بعد اس میں ایک نئی لہر اور شدت آتی ہے لیکن پرُامن تحریک آزادی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہیمودی اور الطاف حسین کی موجودہ ہرزہ سرائی اور اُن کے آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے متعلق بیانات اُن کی اُس ٖFrustration کا اظہار کر رہے ہیں جس کا سامنا اُن کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی پرامن تحریک آزادی اور پاکستان کے لیے دفاعی اور معاشی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے منصوبے 'پاک چین اقتصادی راہداری ـ" کے منصبوے کی تکمیل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.