پنجاب یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان نے ایراسمس منڈس سکالرشپ دوسری مرتبہ حاصل کر لی
جمعرات 25 اگست 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ، پروفیسر آف زوالوجی و سابق رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان نے دوسری مرتبہ یورپی یونین کی ایراسمس منڈس لیڈر اکیڈیمک سٹاف موبلٹی سکالرشپ حاصل کر لی ہے۔ ایشیا اور یورپ کی 24 پارٹنر یونیورسٹیوں پر مشتمل لیڈر کنسورشیم ہر سطح پر یورپ اور ایشیا کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر نعیم خان چار ماہ کے لئے یونیورسٹی آف کریٹی، یونان میں یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک خدمات سرانجام دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کو اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کی جانب سے بھی ٹریول گرانٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم خان کو قبل ازیں یونیورسٹی آف زاگریب ، کروشیا کی جانب سے 6 ماہ کی ایراسمس منڈس ایکسپرٹس سسٹین پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.