کھیلوں کی سرگرمیاں کسی بھی شہر کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں، گورنرسندھ
جمعرات 25 اگست 2016 20:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں کسی بھی شہر کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتیں اجا گر ہوتی ہیں بلکہ عوام کو تفریح بھی میسر آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرز کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کلیش آف دی ٹائٹنس کے آرگنائزر اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اظہر حمید سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے نیشنل اسٹیڈیم میں انعقاد سے نہ صرف اس گراؤنڈ کی رونقیں بحال کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو ایک مکمل کرکٹ کا ماحول فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک کی 8 معروف ٹیموں کی شرکت سے شائقین کو معیاری کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔
اظہر حمید نے اس موقع پر گورنر سندھ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد ستمبر کے آخر میں کیا جائے گا اور اس کی افتتاحی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک کی 8 معروف ٹیمیں شریک ہوں گی جن کے مابین 15 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر گورنرز الیون اور سلیبرٹی الیون کے مابین نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.