ملک کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا،سیاستدان تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، بشارت مرزا
تمام جمہوری اور محب وطن قوتوں کو مل کر اسے آگے بڑھاناہوگااور سازشوں کے جال مل کر توڑنے ہوں گے۔پی ڈی پی
جمعرات 25 اگست 2016 22:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کہاہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، تمام سیاستدان تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں،کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی آمادگی کے بعد ملک میں کشیدگی کا مقصد دنیاکی توجہ مسئلہء کشمیر سے ہٹانے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہاکہ بانی ء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے قول کے مطابق پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بناہے دنیاکی کوئی طاقت اس کو ختم نہیں کرسکتی ۔ملک دشمن قوتیں قیام پاکستان کے بعدسے ہی اسے توڑنے کی سازشیں کرتی آئی ہیں لیکن پاکستان آج بھی قائم ودائم ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گاانشاء اﷲ۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور ایک تناور درخت بننے جارہی ہے ایسے موقع پر انارکی اور افراتفری جمہوریت کو نقصان پہنچاسکتی ہے لہٰذاتمام جمہوری اور محب وطن قوتوں کو مل کر اسے آگے بڑھاناہوگااور سازشوں کے جال مل کر توڑنے ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.