پاکستان خطے میں معاشی استحکام کیلئے بے پناہ کوششیں کررہا ہے‘ پاکستان سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے‘ سارک ممالک خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں‘ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کاسارک وزراء خزانہ کے آٹھویں اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں معاشی استحکام کیلئے بے پناہ کوششیں کررہا ہے‘ پاکستان سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے‘ سارک ممالک خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہیں‘ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سارک وزراء خزانہ کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سارک اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں سارک گزشتہ تیس سال سے خطے میں اقتصادی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ سارک ممالک خطے میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی سطح پر سماجی برائیوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

سارک خطے میں امن یک قیام کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور خطے میں امن یک قیام کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستان خطے میں اقتصادی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اقتصادی شعبے کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان درست سمت گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے پاکستان سارک پلیٹ فارم کے ذریعے خطے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان دوہرے ٹیکسوں سے بچنے کے معاہدے کیلئے تیار ہے سارک سربراہ کانفرنس رواں سال 9اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی تعلیم اور صحت کی سہولیات کیلئے سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔