صحافیوں کے تحفظ اور بہبود سے متعلق بل کو 15 اکتوبر تک حتمی شکل دی جائے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کی وزارت کو ہدایت
جمعہ 26 اگست 2016 19:05
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ نے وزارت کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور بہبود سے متعلق بل کو 15 اکتوبر تک حتمی شکل دی جائے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں پیر اسلم بودلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی کو میڈیا کارکنوں کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزارت کے انٹرنل پبلسٹی ونگ کے ڈائریکٹر جنرل ناصر جمال نے بتایا کہ وزارت ترجیحی بنیادوں پر بل کو حتمی شکل دینے کیلئے کوشاں ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید نے تمام وزراء اعلیٰ کو خطوط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے متعلق 67 قوانین ہیں جن میں سے 17 آپریشنل لاز ہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت نے میڈیا کارکنوں کیلئے قائم انڈومنٹ فنڈ کیلئے سی پی این ای کو 5 کروڑ روپے دیئے ہیں جبکہ انڈومنٹ کیلئے مزید 22.4 ملین روپے کے اجراء کیلئے سمری بھی بھیجی گئی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہید میڈیا ورکرز کے ورثاء کیلئے 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کی منظوری اور عملدرآمد کیلئے کچھ وقت دیا جائے۔ کمیٹی نے الیکشن کمیشن میں نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت کے دوران صحافیوں کے داخلہ پر پابندی کا نوٹس لیا اور وزارت سے کہا کہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا جائے۔ ایم این اے عامر ڈوگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ کمیٹی نے سانحہ کوئٹہ کی سخت مذمت کی اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ کمیٹی نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی سخت مذمت کی اور میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اطلاعات تک رسائی کے بل سے متعلق سفارشات مکمل ہو گئی ہیں۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، مراد سعید، طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، پروین مسعود بھٹی اور وزارت کے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.