دبئی: اماراتی ہلال ِ احمر کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ہفتہ 27 اگست 2016 12:46

دبئی: اماراتی ہلال ِ احمر کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : متحدہ عرب امارات کی ہلال ِ احمر سوسائیٹی کا نام تیسری دفعہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیاگیا۔ اس دفعہ ہلال ِ احمر کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کپڑوں کی سب سے زیادہ قسمیں جمع کرنے پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر محمد عبداللہ الحج الضرونی کا کہناہے کہ کپڑوں کو جمع کرنے کا کام رمضان المبارک سے شروع کیا گیاتھا۔ دبئی میں پہلی جون سے لیکر جولائی کے آخر تک کپڑوں کو اکٹھا کیاگیا۔ الضرونی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا ہے ۔