“لولی لنگڑی اور بہری “حکومت ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے “چوہدری محمدسرور
ہفتہ 27 اگست 2016 16:15
(جاری ہے)
اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کا دامن صاف تو احتساب سے ڈرتے کیوں ہیں قوم کو جواب دیں ؟حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے زیادہ جمہو ریت کیخلاف کوئی اور سازش نہیں ہو سکتی‘ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں سپر یم کورٹ جانا تحر یک انصاف کا بنیادی اور آئینی حق ہے مگر حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر بھی جنگ لڑتے رہے ہیں ۔
سید صمصام بخاری نے کہا کہ (ن) لیگ جب اپوزیشن کے ٹی اوآرز سے بھاگتی ہے تواس سے ایک بات ثابت ہو جاتی ہے کہ (ن)لیگ اپنی کر پشن پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے مگر اپوزیشن انکی ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نااہل حکمران قوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔عمران ٹائیگر فورس کے مر کزی آرگنائزر چوہدری وسیم احمدنے (ن) لیگ کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ وقت دور نے جب حکومتی وزراء اور انکی قیادت اقتدار کے ایوان کی بجائے جیلوں میں ہوں گے اور قوم انکے گر یبانوں سے پکڑ کے ان سے ایک ایک پائی پائی کا حساب لیں گی ۔مر کزی اراکین چوہدری منظور ‘طارق ارشادنے اپنے خطاب میں کہا کہ کہا کہ آئین وقانون کے مطابق ہر کسی کو سیاست کر نے کا حق ہے مگر ملک دشمنوں کیلئے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگوں کو نشان عبر ت بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائدمیں امن کا قیام پوری قوم کی خواہش ہے جسکے لیے ملکی اداروں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور جو لوگ شہر قائد کا امن تباہ کر نے کی کوشش کر رہے وہ ملک دشمن ہیں ایسے لوگوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.