غیر ممالک فرار ہونیوالے خطرناک ملزمان کی مکمل تفصیلات طلب

ہفتہ 27 اگست 2016 16:24

سرگودھا۔27اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) وزارتِ داخلہ نے غیر ممالک فرار ہونیوالے خطرناک ملزمان کی مکمل تفصیلات تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران سے طلب کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع سرگودھا سمیت ملک بھر کے چاروں صوبوں سے سینکڑوں کی تعداد میں خطرناک ملزمان غیر ممالک فرار ہوچکے ہیں، جن کا پتہ چلا کر انہیں انٹر پول کے ذریعے ملک واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے غیر ممالک فرار ہونیوالے خطرناک ملزمان کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ان میں عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔