متحدہ کے قائد نے پاکستا ن کو گالی دیکر بھارت سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کا ثبوت دیا ،انجمن طلباء اسلام پنجاب
ہفتہ 27 اگست 2016 18:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب(شمالی) کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد نے پاکستا ن کو گالی دیکر بھارت سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کا ثبوت دیا ہے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔سیاست اور جرم کو الگ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ ایم کیو ایم نے روشنیوں کے شہر کو بارود کا ڈھیر بنادیا ہے۔
آزادی صحافت پردہشتگردانہ حملے ناقابل بر دا شت ہیں۔ الطاف حسین بھارت کا یار اور پاکستان کا غدار ہے۔ الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا ۔ اکرم رضوی نے مزید کہا کہ متحدہ فاشسٹ تنظیم اور مافیا بن چکی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کو گالی دینے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایم کیو ایم کے محب وطن کارکنان الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کریں۔ ایم کیو ایم کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ متحدہ کی ڈوریاں بھارت کے ہاتھوں میں ہیں۔ قو م بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ عسکری ونگ رکھنے والی ہر سیاسی و مذہبی تنظیم پر پابندی لگنی چاہیئے۔ الطاف حسین نے پاکستان دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے۔ بھار ت اپنے حواریوں کے ذریعے پاکستان میں انتشار کو ہوا دے رہا ہے ۔ ایم کیو ایم کے را سے روابط ثابت ہوچکے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بندوق کے زور پر کراچی کو یرغما ل بنا رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.