الطاف حسین نے تمام مہاجروں کی بے عزتی کی ،مہاجروں کو بدنام کرنے والوں کو ختم کردینا چاہئے‘ کراچی کی رابطہ کمیٹی کو لندن کی رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانی چاہئے‘ چند کرائے کے قاتلوں نے مہاجروں کو بدنام کررکھا ہے‘ فاروق ستار پل صراط پر چل رہے ہیں ،دس روز میں فیصلہ ہوجائے گا‘ آصف علی زرداری وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 28 اگست 2016 14:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے تمام مہاجروں کی بے عزتی کی ہے‘ مہاجروں کو بدنام کرنے والوں کو ختم کردینا چاہئے‘ کراچی کی رابطہ کمیٹی کو لندن کی رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانی چاہئے‘ چند کرائے کے قاتلوں نے مہاجروں کو بدنام کررکھا ہے‘ فاروق ستار پل صراط پر چل رہے ہیں دس روز میں فیصلہ ہوجائے گا‘ آصف علی زرداری وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مہاجروں کو بدنام کرنے والوں کو ختم ہونا چاہئے کراچی کی رابطہ کمیٹی کو لندن کی رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانی چاہئے چند کرائے کے قاتلوں نے مہاجروں کو بدنام کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے تمام مہاجروں کی بے عزتی کی ہے کسی کیلئے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
الطاف حسین ہر تیسرے ‘ چوتھے دن معافی مانگ لیتے ہیں۔
الطاف حسین پاکستان کی سیاست کا یوٹرن بن گئے ہیں۔ ایم کیو ایم خود کو جرائم پیشہ عناصر سے الگ کرے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ قبضہ گروپ کو ختم کردیا جائے اور کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو بھی ختم کردیا جائے۔ ایم کیو ایم پر پابندی کے علاوہ اور بھی فیصلے ہوسکتے ہیں۔ فاروق ستار پل صراط پر چل رہے ہیں۔ دس روز میں فیصلہ ہوجائے گا ۔ہم کسی قتل و غارت میں شریک نہیں ہوئے اور بے گناہ مہاجروں کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ حکمرانوں کی پانامہ لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.