ٹماٹر کا جوس چربی پگھلانے اور کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کر تا ہے،ماہرین صحت
اتوار 28 اگست 2016 14:49
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء) ماہرین صحت کاکہناہے کہ ٹماٹر کے جوس کا استعمال جسمانی چربی پگھلانے اور کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کر تا ہے ۔تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہوگیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی۔ تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
جوس کی تیاری کے حوالے سے ماہرین کا کہناہے کہ چار کلو ٹماٹر لے کو انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں۔ پکانے کے دوران چمچ ہلاتے رہیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کرکے جوس کو فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ 250ملی لیٹر جوس نوش کریں۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.