ہانگ کانگ میں ہر سال ایک ہزار پاکستانی غیر قانونی طریقوں سے داخل ہوتے ہیں،ہانگ کانگ کے امیگریشن کے ادارے کے سینئر اہلکار رونال ایل ڈبلیو فنگ کی پریس کانفرنس
پیر 29 اگست 2016 21:18
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں ہر سال ایک ہزار پاکستانی غیر قانونی طریقوں سے داخل ہوتے ہیں ، مستقبل میں قواعد ضوابط کے خلاف امیگریشن کے تحت کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ہانگ کانگ کے امیگریشن کے ادارے کے سینئر اہلکار رونال ایل ڈبلیو فنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کے بعد پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا وہ یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مستقبل میں غیر قانونی امیگریشن کے ذریعے کو بھی ہانگ کانگ میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی ۔
پاکستانی اہلکاروں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مستقبل میں غیر قانونی امیگریشن کے تحت ہانگ کانگ میں داخل ہونے والے شہریوں پر نظر رکھنے کے لئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
مٹھی بھر مافیا معصوم لوگوں کو گمراہ کرتا ہے اور غیر قانونی دعوؤں کے ذریعے انہیں ہانگ کانگ میں داخل کیا جاتا ہے جو کہ اپنے آپ کو مہاجرین ظاہر کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کا مہاجر ہونے کا دعویٰ قبول نہیں کیا جائے گا ۔
ہانگ کانگ میں داخل ہونے والے غیر قانونی افراد کو یا تو جیل بھیجا جائے گا یا انہیں اپنے ملک بدر کر دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ 1951میں اقوام متحدہ کے کنونشنز برائے مہاجرین اور 1967 کے طے پانے والے پروٹوکولزمیں ہانگ کانگ تک ذکر موجود نہیں ہے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد ہانگ کانگ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں ،مثال کے طورپر انہیں مستقبل میں ہانگ کانگ میں رہائش اختیار کرنے کے لئے کوئی بھی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہو گا ۔ہانگ کانگ میں سیر وتفریح کے لئے آنے والے افراد بھی نوکری کرنے کے اہل نہیں ہیں چاہے اس ملازمت سے انہیں اجرت موصول ہو یا نہیں بلکہ ہانگ کانگ حکومت کی ہمشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ مہاجرین کو کسی بھی طرح سیاسی پناہ فراہم نہیں کی جائے گی ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال جیل کی سزا سمیت 50ہزار ڈالرز کے جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
لبنان میں پیجرزدھماکوں کے بعد تائیوان میں گرفتاریاں، تفتیش
-
ٹرمپ نے نیا جھگڑا کھڑا کردیا، ووٹرزرجسٹریشن کے طریقہ کار چیلنج
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قرار دیدیا
-
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
-
سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا
-
پیجرزاسرائیلی انٹلیجنس نے تیارکیے، امریکی اخبار
-
لبنان، واکی ٹاکی ڈیوائسزمیں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
-
نیتن یاہو کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام، 1 شخص گرفتار
-
چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
-
یو اے ای کے صدرپیرسے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
-
اسرائیلی فوجی سربراہ کی حزب اللہ کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.