دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سول و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے‘رانا منان خان

پاکستان کی 20کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشش کی جارہی ہے‘گفتگو

پیر 29 اگست 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سول و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔پاکستان کی 20کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشش کی جارہی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اس مقصد کیلئے جدوجہد قابل تحسین ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نواز حکومت کا واضع موقف ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔وہ گزشتہ روز ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کسی کو ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جنہیں سپریم کورٹ سمیت قومی اداروں پر یقین نہیں انہیں یہاں سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں،عمران خان ذپنی طور پر منتشر شخص ہے سیاسی اور پارٹی امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے،دہشت گرد اور تخریبی قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا،لاطاف حسین بہت جلد نشان عبرت بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی ہے،ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کرانے اور کشمیر کو استصواب رائے کا حق دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :