ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے‘ لیلیٰ خان
منگل 30 اگست 2016 16:34
(جاری ہے)
چیئر پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و ممبر قومی اسمبلی لیلیٰ خان نے کہا کہ ملک بھر کے بیروزگاروں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ہم ملک بھر میں غربت اور بیروزگار کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ٹیوٹا پنجاب منظم طریقے سے بیروزگارنوجوانوں کو ہنر مند بنا رہی ہے۔انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں نئے شارٹ کورسز کے اجراء کو بھی خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے صوبہ کے ہنر مندنوجوانوں کو انڈسٹر میں ملازمت کے مواقع میسر ہونگے جس سے صوبہ میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبہ بھر میں ٹیکنکل ایجوکیشن کی ترقی اور نوجوانوں کو فنی تربیت کے مواقع میں اضافہ کیلئے میں ٹیوٹا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اضافی بجٹ کا مطالبہ کئے بغیر فری شارٹ کورسز شروع کرکے 62000طالبعلموں کو تربیت فراہم کر دی ہے۔رواں سال کے دوران 2لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔ٹیوٹا نئی منصوبہ بندیوں کے آغاز اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر سٹیک ہولڈرز کو شامل کر چکی ہے تاکہ انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسز شروع کئے جا سکیں۔ ٹیوٹا نئے کورسز کے آغاز اور موجودہ نصاب کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے انڈسٹری کی سفارشات حاصل کرنے کیلئے تمام تر قدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ صنعتی شعبے کو بہترین ہنرمند افرادی کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔مقامی و بین الاقوامی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو جدید کورسز میں تربیت دیکرروزگار کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ویژن ہے۔ٹیوٹا ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.