احتجاج کی سیاست نظام کو کمزور کرنے کے کوشش ‘ الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ سے رجوع کے بعد اپوزیشن کا سڑکوں پر آنا بلا جواز ہے‘ رفیق رجوانہ
منگل 30 اگست 2016 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب اور مثبت پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کارپاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔
ملک جس رفتار سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس کو آگے بڑھنے دیا جانا چاہیے ،احتجاج کی سیاست نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔انصاف سڑکوں پر نہیں ہوتا ، ماڈل ٹاؤن کاکیس عدالت میں زیر سماعت ہے اسی طرح پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے لہٰذا ان کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے ۔ اگر اپوزیشن آئینی اداروں سے رجوع کرنے کے بعد بھی سڑکوں کا رخ کرے گی تو اسے دباؤ ڈالنے کا حربہ کہا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پہلے ہی خود کو احتساب کے لئے پیش کر چکے ہیں اور ایسے میں احتجاج کی سیاست بلا جواز ہے ۔حکومت کا دامن صاف ہے انشا اللہ اپوزیشن کی طرف سے دائر کئے گئے ریفرنسز سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسے وقت میں ملک میں محاذ آرائی کی ناکام کوشش کر رہی ہے جب ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے لیکن عوام سب سے بڑے منصف ہیں او روہ 2018ء کے انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔اپوزیشن کی تویہ خواہش ہونی چاہیے کہ کہ آئندہ حکومت کو ترقی یافتہ ملک ملے اور موجودہ حکومت اگر کام کرے گی تو ملک خوشحال ہو گا اور آئندہ انتخابات کے بعد جو بھی حکومت آئے گی اسے مضبوط و مستحکم ملک ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جن کے بیرونی قوتوں سے رابطے ہیں اور ایسے لوگوں کی سختی سے مذمت کرنی چاہیے ۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے اس لئے ذاتی مفادات ملک و قوم کے مفادات پر حاوی نہیں ہونے چاہئیں۔گورنر رفیق رجوانہ نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹی کی طرف سے تجویز دی گئی تھی کہ تعلیم، صحت، آبپاشی اور زراعت کے محکموں کے سپیشل سیکرٹریز کو جنوبی پنجاب میں تعینات کردیا جائے جبکہ بورڈ آف ریونیو کے دو ارکان کو بھی مستقل طور پر جنوبی پنجاب میں دفاتر دئیے جائیں۔اسی طرح چیف انجینئر بلڈنگ ساؤتھ کا دفتر بھی منتقل کیا جائے ۔ ان تجاویز پر ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے جنوبی پنجاب میں ڈویژنل دفاتربن چکے ہیں اور مزید اقدامات کے لئے بھی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے بات ہوئی ہے اور اس پر جلد پیشرفت ہو گی ۔انہوں نے الطاف حسین کے پاکستان مخالف اقدام پر کہا کہ اس پر پوری قوم کا رد عمل آ چکا ہے ۔ جہاں تک پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سیاسی سر گرمیوں کاسوال ہے تو میرا یہ ماننا ہے کہ اگر وہ لندن میں بیٹھے شخص سے واضح لا تعلقی اختیار کر چکے ہیں تو پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کو سیاسی سر گرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے تاہم جو بھی قانونی معاملات ہیں انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔قبل ازایں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل مسٹر یوری فیڈکیونے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے امریکی قونصل جنرل کو لاہور میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.