لاہور ہائیکورٹ میں اختیارات سے تجاوز پر ڈی سی او لاہور کیخلاف درخواست دائر

منگل 30 اگست 2016 17:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی او لاہور نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے کاہنہ کاچھا سبزی منڈی سمیت شہر کی دیگر سبزی منڈیوں میں قائم دکانوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے حالانکہ قانون کے مطابق ڈی سی او صرف الاٹمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار رکھتا ہے جبکہ تصدیق کے عمل کے لئے کسی بھی طرح کی تشکیل دینے کا ا ختیار صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار ہے ۔

استدعا ہے کہ ڈی سی او کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :