بلدیہ غربی کو صاف ستھرا اور ہر ابھرا بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے چاروں زونوں میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کے ساتھ ساتھ عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں

وزیر اعلی اوروزیر بلدیات کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے صفائی مہم کا جائزہ لیا

منگل 30 اگست 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی اوروزیر بلدیات کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کا معائینہ کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کو صاف ستھرا اور ہر ابھرا بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے چاروں زونوں میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کے ساتھ ساتھ عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں،تمام یونین کونسلوں میں موجود کچرہ کنڈیوں کی صفائی اور کچرہ و ملبہ کی منتقلی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے ماحول کو صحت مند اور پر فضاء بنانے کیلئے شجرکاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے چاروں زونوں میں موجود پارکس ،گرین بیلٹس اور اہم چوہراہوں کی ترئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے صفائی مہم کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ باغات چاروں زونوں میں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پارکس ،گرین بیلٹس اور چوراہوں کی تزئین و آرائش کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہا ہے، اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :