نئے امریکی قونصل جنرل لاہور یوری فیڈ کیو نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

منگل 30 اگست 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) نئے امریکی قونصل جنرل لاہور یوری فیڈ کیو نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے امریکی جنرل لاہور یوری فیڈ کیو نے امریکی قونصل جنرل میں اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں یوری فیڈ کیو جاپان کے لیے امریکی قونصلیٹ میں پرنسپل آفیسر کے عہدے پر رہ چکے ہیں ، اس کے علاوہ عراق ، یوکرائن ، سلووینیا ، چین اور ٹوکیو میں فرائض انجام دے چکے ہیں ، یوری امریکہ کے لاہور میں 29ویں قونصل جنرل ہیں خارجی امور کی سروس میں آنے سے قبل قونصل جنرل یوری بین الاقوامی تعلقات میں معاون کار کے طور پر کام کر رہے تھے یوری نے اپنی بی اے کی ڈگری ویٹنبرگ یونیورسٹی سے حاصل کی، انٹرنیشنل افیئرز میں ایم اے امریکن یونیورسٹی سے کیا جبکہ انٹرنیشنل ریلیشن میں ایم اے جاپانی یونیورسٹی سے کیا۔

متعلقہ عنوان :