وفاقی کابینہ نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس آئندہ چار ماہ تک .4 رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2016 کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خط کی روشنی میں انکوائری کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا، یہ 2ستمبر کو قومی ا سمبلی میں پیش کیاجائیگا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اطلاعات کے ہمراہ کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں بارے میڈیا کو بریفنگ
بدھ 31 اگست 2016 17:57
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اگلے ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پانچ مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھا ہوا ہے، پاکستان کمیشن آف انکوائری 2016 کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خط کی روشنی میں انکوائری کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا،نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس آیندہ چار ماہ تک اعشاریہ چار فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمیشن آف انکوائری بل 2016 دوستمبر کو قومی ا سمبلی میں پیش کیاجائیگا۔
بدھ کو وفاقی کابینہ کااجلاس یہاں وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوا۔وفاقی کابینہ نے اگلے ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
کابینہ نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2016 پیش کرنے کافیصلہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میں وزیراطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ صحافیوں کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لئے ایک نظام کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ا س نظام کے تحت اوگرا وزار ت پٹرولیم کو سمری بھیجے گی اور وزارت پٹرولیم جائزہ لینے کے بعد سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔وزارت خزانہ عوام پر قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کمیشن آف انکوائری 2016 کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خط کی روشنی میں انکوائری کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ستمبر میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن آف انکوائری بل 2016 دوستمبر کو قومی ا سمبلی میں پیش کیاجائیگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پانچ مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھا ہوا ہے۔ آیندہ ماہ بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رہینگی۔ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس آیندہ چار ماہ تک اعشاریہ چار فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیشن آف انکوائری بل 2016 دوستمبر کو قومی ا سمبلی میں پش کیاجائیگا ، ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.