سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد‘ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور وفاق سے 17 وزارتوں کی صوبوں کو مکمل منتقلی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا
بدھ 31 اگست 2016 18:36
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی صوبوں کو منتقلی اور وفاق سے 17 وزارتوں کی صوبوں کو مکمل منتقلی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی میر کبیر احمد نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد اختیارات کی مرکز سے صوبوں کو منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ صوبے خود بھی اپنی استعداد کار میں اضافے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی شقوں پر عملدرآمد سے چھوٹے صوبوں کو مالی اور انتظامی معاملات میں یقینی طور پر بہتری آئے گی۔(جاری ہے)
سینیٹر میر کبیر احمد نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر من و عملدرآمد اور تاحال ترمیم پر عملدرآمد نہ کئے جانے کے حوالے سے تمام صوبوں کے تحفظات معلوم کئے جائیں گے جن کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ میر کبیر احمد نے بیورو کریسی سے کہا کہ وہ وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ صوبے ان کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی چاروں صوبوں کا دورہ کرے گی اور وفاق سے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے بارے میں متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 172-3 کے تحت کسی بھی صوبے سے نکالے جانے والے معدنی وسائل کی آمدنی کا پچاس فیصد مرکز اور پچاس فیصد صوبے کو ملنا چاہئے۔ ضروری ہے کہ آرٹیکل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے کمیٹی کو اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات، مادی وسائل کی کمی اور حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ مختلف محکموں کے سیکرٹریوں نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ قبل ازیں اجلاس میں سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر عطاء الرحمان، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، سینیٹر نوابزادہ سیف اﷲ مگسی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سیکرٹری سینٹ کمیٹی رابعہ انور نے شرکت کی۔ کمیٹی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.