پاکستان عوامی تحریک کا3ستمبر کو پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کااعلان
احتجاج کا مقصد شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص اورپاناما کااحتساب کرنا ہے،کراچی میں پاکستان مخالف تقریرکا ڈرافٹ اسلام آباد میں تیار کیا گیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 18:57
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) :پاکستان عوامی تحریک نے 3ستمبر کو تحریک انصاف کی ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے،احتجاج کا مقصد شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص اور پاناما کا احتساب کرنا ہے،کراچی میں پاکستان مخالف تقریر کا ڈرافٹ اسلام آباد میں تیار کیا گیا۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج یہاں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک 3ستمبر کو تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ عوام باہر نکلیں اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کے قطرے قطرے کا حساب لیں۔دہشتگردی کی نرسریاں اور پناگاہیں پنجاب میں ہیں۔آئین قانون اور جمہوریت کے ساتھ تماشا ہورہاہے۔(جاری ہے)
طاہرالقادری نے کہا کہ کراچی میں پاکستان مخالف تقریر کا ڈرافٹ اسلام آباد میں تیار کیا گیا۔اس موقعہ پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)سمیت تمام جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
کرپشن کیخلاف تحریک ختم نہیں ہونے دینگے۔پاناما لیکس کے ثبوت سامنے ہیں مگر حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں۔دنیا دیکھے گی کہ 3ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو عوام کی تقدیر نہیں بدلے گی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.