شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ہر غریب کا اپنا گھرہو ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کو کارآمد بنانا چاہتا ہوں
بدھ 31 اگست 2016 22:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ہر غریب کا اپنا گھرہو ، میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کو کارآمد بنانا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو نیو سندھ سیکریٹریٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوہاؤسنگ سیل(SBBHC )سے متعلق کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمد وسیم ،چیئرمین ایس بی پی ایچ سی (SBBHC )نظیر جمالی نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ میں یونین کونسل ، تعلقہ سطح تک سروے کر وا کر غریب عوام کو گھر دینے کی شکل میں مدد کرنا چاہتا ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ سند ھ میں غریب عوام کی کوئی نہ کوئی مدد ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ مکانات کا معیار اچھا ہونا چاہئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے محمد وسیم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے تصدیق کر واکر یہ پلاٹس 10ہزار سے کم آمدنی والے غریبوں کو دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 5ہزار600گھر مکمل کو چکے ہیں ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ خیر پور میں دیھ لقمان میں 80گز کے پلاٹ مارک کر لئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر ضلع میں ایسے گھر بنائے جائیں جس سے غریبوں کو رہائش فراہم ہو سکے ۔انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد وسیم کو ہدایت کی کہ مزید 6ہزار گھر بنائے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.