پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات، 14 دن بعد چمن ’باب دوستی‘ کھول دیا گیا
میاں محمد ندیم جمعرات 1 ستمبر 2016 14:58
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد بالآخر 14 دن بعد چمن میں واقع ’باب دوستی‘ کھول دیا گیا۔پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان بدھ 31 اگست کو باب دوستی پر ہونے والی ملاقات میں سرحد کو یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔باب دوستی کھلنے کے بعد گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں جو کئی روز سے سرحد پر پھنسی ہوئی تھیں تاہم اب سرحد پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان وفد کی جانب سے اس بات کا یقین دلایا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے اور انہیں اس واقعے پر افسوس ہے۔(جاری ہے)
افغان حکام نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں کوئی تیسری قوت ملوث ہے جو پاکستان اور افغانستان کے برادرانہ تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔
فریقین نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور رابطوں کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے موقع پر سرحد کے دونوں اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔واضح رہے کہ پاکستان نے 18 اگست کو افغان مظاہرین کی جانب سے چمن میں 'باب دوستی' پر حملے اور پاکستانی پرچم نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد پاک-افغان سرحد کو بند کردیا تھا۔یہ واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان کے خلاف بلوچستان میں عوام نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور چمن بارڈر تک جاپہنچے۔دوسری جانب افغان شہریوں نے بھی ملک کی 97 سالہ یوم آزادی کے موقع پر ایک ریلی نکالی اور سرحد کے قریب واقع قصبے اسپین بولدک سے گزرتے ہوئے چمن بارڈر پر باب دوستی کے سامنے جمع ہوگئے۔تاہم وہاں پاکستانی شہریوں کو دیکھ کر یہ ریلی پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی اور ریلی کے شرکاءنے چمن میں 'باب دوستی' پر پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے پتھر برسائے، جس سے باب دوستی کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان مخالف نعرے درج تھے۔دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے اجتناب کیا۔اسی دوران افغان مظاہرین نے پاکستانی مظاہرین سے پرچم چھینا اور باب دوستی پر کھڑے ہوکر پرچم کو نذر آتش کردیا، افغان مظاہرین نے گیٹ توڑ کو اندر آنے کی کوشش بھی کی۔چمن میں 'باب دوستی' کی بندش کے بعد دونوں ممالک کے درمیان نیٹو سپلائی اور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔باب دوستی کھولنے کے حوالے سے پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان اس سے قبل بجی 4 فلیگ میٹنگز ہوئی تھیں جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.