ضلعی حکومت اسلام آباد کو دنیا کا سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی میئر اسلام آباد سیّد ذیشان علی نقوی
جمعہ 2 ستمبر 2016 18:13
اسلام آباد۔ 02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد سیّد ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت اسلام آباد کو دنیا کا سرسبز و شاداب اور خوبصورت دارالحکومت بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جہاں شہر کی آبادی سے 10 گنا زائد درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیو ایریا میں سروس روڈ پر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر کیا۔
ایس ڈی پی آئی کے یوتھ کلائمیٹ نیٹ ورک نے بلیو ایریا میں شجرکاری کا اہتمام کیا تھا جس کا موضوع اسلام آباد کے قلب کے ماحول کی بحالی تھا۔ سیّد ذیشان علی نقوی اور ایچ بی ایس نے اس ضمن میں تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے مہم میں شامل ہونے والے نوجوانوں، رضا کاروں اور کاروباری اداروں کی کاوشوں کی تعریف کی۔(جاری ہے)
ڈپٹی میئر نے ایس ڈی پی آئی کے نوجوانوں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ کائنات میں پودے انسانی جسم کیلئے پھیپھڑوں کی مانند ہوتے ہیں اور کائنات کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں نے اسلام آباد کی شادابی کے عنصر میں کمی کی۔ اس موقع پر یوتھ بورڈ کے صدر یاسر دل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نوجوان معاشرے کے 60 فیصد حصہ پر مشتمل ہیں اور انہیں ماحول کی بہتری کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ نوجوانوں نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ پودے لگائے اور آئندہ 6 ماہ تک ان پودوں کی دیکھ بھال کا حلف اٹھایا۔ ایس ڈی پی آئی کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ شکیل احمد رامے نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ گذشتہ برس موسمی تغیر کی وجہ سے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا اور گرمی کی لہر سے ایک ہزار افراد ملک بھر میں جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تغیرات اور موسم کی شدت سے بچاؤ کیلئے درخت سبز پناہ گاہ ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.