’’ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں ۔۔۔۔عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہیے ‘‘
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب ریور ر ائن پولیس فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس کی مشترکہ گریجوایشن تقریب سے قبل نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر ،پبی،کھاریاں کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ کوپنجاب ریور ر ائن پولیس فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس کی تربیت کے اہم خدوخال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے عسکری وسول اداروں کی پیشہ ورانہ انداز میں جدید تربیت کے معیار کی تعریف کی اورسینٹر میں تربیتی سہولتوں کو بہت سراہا۔وزیراعلیٰ نے جوانوں کی عملی تربیت کا مظاہرہ بھی دیکھااورانسداددہشت گردی کے لئے جوانوں کی ٹریننگ کوبہترین قرار دیتے ہوئے پاک افواج کے افسروں اور ٹرینرز کی تعریف کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے والے پاک افواج کے افسروں و جوانوں اورپنجاب پولیس کے جوانوں سے خطاب بھی کیا اوراپنے خطاب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے یہ اشعار پڑھے: خوشبوؤں کا اک نگر آباد ہونا چاہیے ،،،،اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہیے ،،،،ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم،،،جگنوؤں کو راستہ تو یاد ہونا چاہیے ،،،خواہشوں کو خوبصورت شکل دینے کے لئے،،،خواہشوں کی قید سے آزاد ہونا چاہیے ،،،ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں،عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہیے ۔
تقریب کے اختتام پرسب نے ملکر’’ پاکستان زندہ باد ،پاک افواج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.