صوبائی حکومت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے موثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے، میر رحمت بلوچ

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی وزیر صحت کا بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کی دو روزہ ورکشاپ سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے موثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان نیوٹریشن پروگرام فار مدراینڈ چلڈرن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ 2روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر مسعود نوشیروانی ، ڈاکٹر فہیم ، ڈاکٹر امیر گچکی ،ڈاکٹر غلام مصطفی ، ڈاکٹر رفیق مینگل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے کہا کہ جب میں نے وزارت صحت کا چارج سنبھالا تو محکمہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا آج الحمد اﷲ موموجودہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کو انکے پاؤں پر کھڑا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخلوط صوبائی حکومت نے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ 2فیصد سے بڑھا کر 9فیصد کردیا ہے جس سے ہسپتالوں میں جدید مشینری ،ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے افسران اور عملے کو بھی اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ہمیں مشکلات درپیش آسکتی ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کو ہر ماہ اپنی کارکردگی رپورٹ منسٹر آفس ، سیکرٹری اور ڈی جی آفس کو بھجوانی لازمی ہے ۔میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہمی حکومت ترجیحات میں شامل ہیں جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر بلوچستا ن نیوٹریشن پروگرام کی جانب سے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن پروگرام کے افسروں میں گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :