پشتونخواملی عوامی پارٹی کی مردان میں خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں مردان میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے جاری کردہ بیان بیان میں کہا گیا ہے بزدل دہشت گرد اپنی مزموم کاروائیوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، جس کی دنیا کا کوئی بھی مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے دہشت گرد وں نے پورے خطے ‘ ملک اور پشتونخواوطن کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے اور 8 اگست کو کوئٹہ کا عظیم قومی سانحہ بھی اس کی ایک کڑی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جامعہ اور موثر کارروائی کئے بغیر خطے اور ملک میں امن کا قیام محال ہے ۔