حبیب گرلز اسکول میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تدابیر سے آگاہی کا عملی مظاہرہ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کی جانب سے حبیب گرلز اسکول گارڈن میں ہفتہ کو ایک روزہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو دہشت گردوں کی جانب سے کسی بھی خطرناک کاروائی کرنے کی صورت میں محفوظ رہنے کے لئے مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ایس ایس یو کے کمانڈوزبشمول خواتین نے عملی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا جس میں بتایا گیا کہ بم دھماکوں یا دہشت گردوں کے حملوں کی صورت میں اپنے اوراطراف میں لوگوں کی جان و مال کو کس طرح محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
تربیتی کورس کے دوران اچانک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا عملی مظاہر ہ بھی کیا گیا۔محمد مظفر اقبال سیکیورٹی آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایس یو کی جانب سے مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ،طالبعلموں،سرکاری ملازمین،نجی اداروں کے اراکین، وکلاء، ڈاکٹرزاور صحافیوں کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے تحت مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلوما ت کی فراہمی ، ہنگامی صورتحال کے دوران رویہ اورمختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.