عمران خان ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے، کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، عمران خان لوگوں کو زحمت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی پر ردعمل کااظہار
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو زحمت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے ہیں،عمران خان پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پاکستان کی ترقی اس سے برداشت نہیں ہوتی،پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پاکستان کی ترقی اس سے برداشت نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر کھڑا ہوتا ہے تو چند لوگ دھرنے شروع کردیتے ہیں کیونکہ خان صاحب پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو زحمت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے،عمران خان انارکی پھیلا کر ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے،پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے کسی کوکرپشن نہیں کرنے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.