شام ، ادلب پر فاسفورس بم حملہ، بچوں سمیت 10افراد زخمی ،حْماہ میں روسی ہیلی کاپٹر تباہ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:57
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) شام کے شہر ادلب میں تین روز کے اندر دوسری مرتبہ معرہ مصرین شہر کو فاسفورس بموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہو گئے جبکہ حزب اختلاف کے جنگجوؤں نے روسی ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کا دعویٰ کردیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق شام کے شہر ادلب میں تین روز کے اندر دوسری مرتبہ معرہ مصرین شہر کو فاسفورس بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
شامی کارکنان کے مطابق بم باری کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہو گئے۔دوسری جانب شامی جیش حْر کے ایک گروپ کی جانب سے جاری کی جانے والی وڈیو میں حْماہ شہر کے شمالی نواح میں ایک ہیلی کاپٹر کے نشانہ بننے اور گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔اپوزیشن ذرائع اور انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق حزب اختلاف کے جنگجوؤں نے جمعے کے روز حْماہ صوبے میں ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ روسی فوج کا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.