پاکستان عوامی تحریک کی قصاص ریلی آل پاکستان مسلم لیگ نے مہرین ملک آدم کی قیادت میں شرکت کی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی قصاص ریلی میں شرکت کے لئے آل پاکستان مسلم لیگ کی ریلی پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر سے روانہ ہوئی۔
(جاری ہے)
ریلی میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود، شعبہ خواتین کی مرکزی صدرفاطمہ سکندر ملہی، جنرل سیکرٹری تقدیرہ اجمل، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر راجہ ثاقب،فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد،جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب احمد اور فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس سمیت پارٹی کے دیگر راہنما اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔
پارٹی راہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی پرچم اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ پارٹی کارکنان اپنے قائد جنرل(ر)پرویز مشرف اور پاکستان عوامی تحریک کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔آل پاکستان مسلم لیگ کی ریلی کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین کو انصاف دلوانے میں عوامی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.