سکیورٹی کا خطرہ ٗ سڑکوں پر کھڑے کئے گئے کنٹینرز کے باعث راولپنڈی میں شدید ٹریفک جام ٗشہری پریشان ٗ مریضہ دم توڑ گئی
لاہور میں ایمبو لینس ٹریفک میں پھنس گئی ٗ مریض بچہ ہسپتال نہ جا سکا ٗ راستے میں ہی دم توڑ دیا بچے کے والد کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے بارہا ہاتھ جوڑ جوڑ کر راستہ دئیے جانے کی درخواست کی گئی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:48
راولپنڈی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کی احتساب ریلی اور راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کے دور ان سکیورٹی کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سڑکوں پر کھڑے کئے گئے کنٹینرز کے باعث راولپنڈی میں شدید ٹریفک جام ہو گیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ٗ وقت پر طبی سہولیات نہ ملنے سے خاتون دم توڑ گئی اطلاعات کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مری روڈ کو کنٹینر لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ٗ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بھی بند کرا دیئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینر لگے ہونے کے باعث صادق آباد، مری روڈ، کچہری چوک، کشمیر ہائی وے، سکس روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں شدید ٹریفک جام ہے، متعدد ایمبولنسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئی ہیں ٗ ایک خاتون وقت پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث ایمبو لنس میں ہی دم توڑ گئی۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ اسکول جانے والے بچوں کو گھر واپس جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔
لاہور میں بھی شاہدرہ چوک کے قریب ایک بچے کو ہسپتال لے کر جانے والی ایمبولنس کنٹینر کھڑے ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام میں پھنس گئی، پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایمبولنس کو آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مریض بچہ ایمبولنس میں ہی دم توڑ گیا۔ بچے کے والد کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے بارہا ہاتھ جوڑ جوڑ کر راستہ دئیے جانے کی درخواست کی گئی تاہم کسی نے ایک نہ سنی جس کے باعث بچہ ایمبولنس میں ہی دم توڑ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.