قصور ،منڈی عثمان والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ،تین فرار ہونے میں کامیاب
دو موٹر سائیکل سوار پانچ افراد کو ناکے پر رکنے کااشارہ کیا گیا لیکن انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو مارے گئے‘ پولیس
اتوار 4 ستمبر 2016 14:04
قصور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) قصور کے نواحی علاقہ منڈی عثمان والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
(جاری ہے)
پولیس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد کو مشکوک جانتے ہوئے قصور کے نواحی علاقے منڈی عثمان والا میں پولیس ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت رحمت عرف کالی اورعمران عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گای ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو 36 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.