شریف برادران دو دن جیل گئے تو رونے لگے تھے، مولا بخش چانڈیو
جو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے وہ خیرپور اور سکھر آکر دیکھیں، ہمارا پرانا جاہ و جلال عنقریب دکھائی دے گا، 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، مسلم لیگ (ن) کے وزراء اندھے اور بہرے ہیں، وہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمن ہیں، تجزیہ نگار فرمائشی اسکرپٹ لکھنا چھوڑ دیں، ہمیں پتہ ہے وہ کس کے لیے اسکرپٹ لکھتے ہیں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکا خیرپور میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب
اتوار 4 ستمبر 2016 14:25
خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے لیکن نواز شریف اور شہباز شریف دو دن کے لیے جیل گئے تو رونے لگے تھے۔ خیرپور میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کچھ بیوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت ہے، پیپلز پارٹی وفاق اور غریبوں کے لیے ضروری ہے، پیپلز پارٹی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، جو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے وہ خیرپور اور سکھر آکر دیکھیں، ہمارا پرانا جاہ و جلال عنقریب دکھائی دے گا۔
2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اندھے اور بہرے ہیں، وہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمن ہیں، پیپلز پارٹی پاکستان کی محافظ ہے، ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ضیاء دور میں جیلیں کاٹیں اور انہیں شہادتیں نصیب ہوئیں لیکن نواز شریف اور شہباز شریف دو دن کے لیے جیل گئے تو رونے لگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.