وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ برائے مربوط منصوبہ خاتمہ چائلڈلیبر جوہر ٹاؤن کا دورہ
آٹوورکشاپس ، ہوٹلوں اور پٹرول پمپس پر چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کی سکول انرولمنٹ کے اقدامات سے آگا ہ کیا
اتوار 4 ستمبر 2016 15:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ برائے مربوط منصوبہ خاتمہ چائلڈلیبر جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید احمد وٹو نے وزیر محنت کو یونٹ کے مختلف شعبوں کے اغراض و مقاصد اور منصوبے کے تحت مختلف سیکٹرز میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد، ڈی جی لیبر ویلفیئر محمد سلیم حسین،ڈائریکٹرز ملک نذیر،ریحان نبی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے بھٹہ مزدوروں کیلئے خدمت کارڈرز کے ذریعے امدای پیکج کے لئے شناختی کارڈرز کا ہونا لازمی ہے۔(جاری ہے)
محکمہ لیبر اور نادرا پنجاب مشترکہ طور پر موثر میکانزم وضع کرکے بھٹہ مزدوروں کے شناختی کارڈز کے اجرا کے لئے دو موبائل وین روزانہ 20بھٹہ خشت پربجھوا رہے ہیں جبکہ نادرا موبائل وین کی آمد بارے متعلقہ بھٹہ مالکان کو دو دن قبل آگاہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ بھٹہ مزدور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شناختی کارڈز بنوا کر سوشل سکیورٹی کے تحت علاج معالجے اور تعلیم کی بہترین سہولیات ومراعات حاصل کر سکیں ۔
انہوں نے بتایا کے آٹو ورکشاپس،پٹرول پمپس ،ہوٹلوں اور بھٹہ خشت سمیت مختلف سیکٹرز میں مشقت کرنے والے کم عمر اور بالغ عمر کے تمام بچوں کے اعداد و شما ر،معلومات اور ان بچوں کی سکولوں اور فنی تربیت کے اداروں میں انرولمنٹ کیلئے مربوط اقدامات ایک دوسرے سے شیئر کرنے کے لئے سوفٹ وئیر تشکیل دیا جا چکا ہے ۔تمام متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے لا ئحہ عمل بھی طے کیا جا چکا ہے ،قوانین پر عملدرامد جاری ہے ۔آٹو ورکشاپس،ہوٹلوں اور پٹرول پمپس پر چائلڈ لیبر کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اضلاع کی سطح پر ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز جبکہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو انسپکٹرز کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ یہ ٹیمیں پنجاب بیورو آف سٹیٹسٹکس کے صوبہ بھر میں جاری چائلڈ لیبر سروے کی تکمیل کے بعد بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کریں گی۔بچوں سے مشقت کی ممانعت کے نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو چھ ماہ تک قید،50ہزار روپے تک جرمانہ اور کام کی جگہوں کو سیل کر دیئے جانے جیسی سزائیں دی جا سکیں گی۔بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،گوجرانوالہ،حافظ آباد،خانیوال،ملتان،اوکاڑہ،رحیم یار خان،شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں یہ سروے مکمل ہو چکا ہے اور چائلڈ لیبر کرنے والے کم عمر بچوں کو این جی اوز کے تعاون سے تعلیم دلوانے کیلئے نان فارمل بیسک ایجوکیشن سنٹرز جبکہ بالغ عمر بچوں کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ٹیوٹا کے فنی تربیت کے اداروں میں ہنر سکھانے کے لئے داخل کروایا جا رہا ہے۔سیکرٹری لیبر نے مزید بتایا کہ بچوں اور انکے والدین کی معاشی کفالت کے لئے مناسب وظائف کی فراہمی بھی زیر غور ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.