تحریک انصاف کامنگل کو نشتر پارک میں ہونے والا جلسہ انتہائی ناکام رہا، میڈیا رپورٹس
جلسہ گاہ میں 50 فیصد حصہ مکمل طور پر خالی رہا جبکہ 50 فیصد حصے میں اسٹیج، میڈیا کی گاڑیاں اور دیگر تمام لوازمات کا انتظام کیا گیا تھا
منگل 6 ستمبر 2016 23:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کامنگل کو نشتر پارک میں ہونے والا جلسہ انتہائی ناکام رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ میں 50 فیصد حصہ مکمل طور پر خالی رہا جبکہ 50 فیصد حصے میں اسٹیج، میڈیا کی گاڑیاں اور دیگر تمام لوازمات کا انتظام کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں جبکہ بعض منتظمین کے مطابق یہ تعداد 3 ہزار کے قریب ہے۔
مبصرین کے مطابق جلسے کے شرکاء کی مجموعی تعداد 5 سے 7 ہزار تھی جبکہ تحریک انصاف کے جلسوں کی زینت بننے والی خواتین نہ ہونے کے برابر تھیں۔ ان کے لئے مختص حصہ مکمل طور پر خالی رہا اور چند درجن کے قریب خواتین موجود تھیں۔ ان کو اسٹیج کے سامنے بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.