چین کی سندھ کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش

شیری رحمان کی چینی شہر ووھان کو کراچی کا ’’جڑواں‘‘ شہر قرار دینے کی تجویز

بدھ 7 ستمبر 2016 20:10

چین کی سندھ کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش

ووھان/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء ) چین نے سندھ حکومت کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کردی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھی چینی شہر ووھان کو کراچی کا ’’جڑواں‘‘ شہر قرار دینے کی پیش کش کرتے ہوئے چینی حکام سے سندھ بالخصوص کراچی میں ووھان شہر کے طرز پر ٹرانزٹ مینجمنٹ ماڈلز کے قیام میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

شیری رحمان جو چین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تیرہ رکنی وفد کی قیادت کر رہی ہیں ، نے چین کے صوبہ ھوبی کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاہے ۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے وفد میں فیصل کریم کنڈی ، سینیٹر کریم خواجہ، سینیٹر سسئی پلیجو، سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے عمران لغاری، خواجہ محمد نظام الحق محمود، ایڈوکیٹ امجد حسین، نور عالم خان، آخونزدہ چٹان، غلام مرتضی ستی، ندیم افضل گوندل اور تاشا دولتانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کی ووہان میں آمد پر صوبائی قیادت نے خیر مقدم کیا ، پی پی پی وفد نے میں اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے چین کی صوبائی ترقی اور ریفارم کمیشن کے ساتھ ملاقات کی ۔ کمیونسٹ پارٹی چین کے ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی یو شاؤلیانگ سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہاکہ سندھ حکومت کیٹی بندر کو سمندری پورٹ بنانے کی خواہشمند ہے اوربے شک اس تناظر میں چینی تعاون مددگار ثابت ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی چین کے ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی یو شاؤلیانگ نے کہا کہ صوبہ ھوبی کے حکام توانائی اور انفرااسٹرکچر میں سندھ کی مدد کریں گے ا ور شپنگ ، تعمیراتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایاجائے گا۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاھ نے چینی ماہرین سے سندھ کے لیے ٹرانزٹ مینجمنٹ ماڈل کے قیام میں مدد کی درخواست کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی چین کے رہنماؤں اورتھنک ٹینکس سے ملاقات کرے کا۔

متعلقہ عنوان :