من وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،رہنماء اہلسنت والجماعت پشین

بدھ 7 ستمبر 2016 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء) اہلسنت والجماعت پشین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیویز انتظامیہ کی بروقت کارروائی نے اغواء کاروں کے تمام منصوبے ناکام بنادیئے شاندار کارروائی پر متعلقہ افسران کوخراج تحسین کے ساتھ ساتھ شاباش دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پشین کے صدر مولانا محمد رمضان فاروقی‘جنرل سیکرٹری مفتی سمیع اللہ حیدری ‘رجمان مولاناعبدالوارث فاروقی‘مولاناعبدالمصوراسماعیلزئی،مولانازین اللہ ودیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایسے ہی افسران ہمارے ملک وملت کے سرمایہ ہے کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران کوانعامات سے نوازا جائے اور مجرموں کوعبرتناک سزائیں دیکرنشان عبرت بنائیں دفاع صحابہ ودفاع پاکستان ہم اپنے ایمان کاحصہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ9ستمبر بروز جمعہ صبح 9:30 بجے ضلعی دفتر پشین بازارمیں 6 ستمبر یوم دفاع صحابہ ودفاع پاکستان کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جس اہلسنت والجماعت کے ضلعی ذمہ داران خطاب فرمائیں گے تمام غیور مسلمانوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :