عمان: نجی کمپنی کے 80 غیر ملکی ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو نے سے پریشان
جمعرات 8 ستمبر 2016 15:20
عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : مسقط میں ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے 80سے زائد غیر ملکی ورکر گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 80غیر ملکی ورکروں میں 50ایسے ہیں جن کے پاس لیبر کارڈ بھی نہیں ہیں. ان کا کہناہے کہ کمپنی نے ا بھی تک ان کے لیبر کارڈ ز کی تجدید بھی نہیں کی جبکہ گزشتہ چار ماہ سے وہ کیمپ کے اندر ہی محصور ہیں۔
متعدد غیر ملکی ورکروں نے استعفی بھی دے دیا ہے مگر کمپنی انتظامیہ انہیں واجبات اور بقایا جات نہیں دے رہی۔ غیر ملکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ویزوں کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ممالک بھی نہیں جاسکتے ۔ اس سال کمپنی کے متعدد ملازمین کو صرف تین ماہ کی تنخوا ہ ہی ملی تھی۔ جبکہ بقایا تنخواہ ابھی تک نہیں مل سکی۔(جاری ہے)
ایک ورکر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کمپنی کب تک ہمارے واجبات ادا کریگی ۔
کمپنی کی طرف سے کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی اپنے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے کھانا فراہم کرنا بند کر دیاہے ۔ کھانا فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پچھلے پانچ ماہ کے 30,000عمانی ریال ادا نہیں کیئے گئے ۔ اسلیئے ہم نے اب کھانے کی فراہمی بند کر دی ہے ۔کھانے کی فراہمی بند ہونے سے غیر ملکی ورکروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.