پی ٹی آئی بلوچستان کے نائب صد ر سردار زین خیلی کی عبدالعلیم خان سے ملاقات
ذاتی اقتدار بچانے کیلئے قومی ادارے تباہ کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا‘سنٹر صدر پی ٹی آئی پنجاب
جمعرات 8 ستمبر 2016 19:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ذاتی اقتدار بچانے کیلئے قومی ادارے تباہ کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا اور جمہوریت کے نام پر حکمرانوں کو کھل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے نائب صدر سردار زین خیلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر درپیش مسائل کے حل کیلئے عمران خان جیسی جرات مندانہ قیادت کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے داخلی مسائل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی یہ موجودہ حکومت کی کمزوری کا نتیجہ ہے جس پر ہر پاکستانی کو گہری تشویش ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کا دعوی کرنے والے آئی ایم ایف سے4ارب ڈالر کا نیا قرضہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں، ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ میٹرو ،اورنج لائن اور بھاری کمیشن والے دیگر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سستی روٹی ،میٹرو ،ایل ڈی اے سکیموں کے بعد نندی پور کا ریکارڈ بھی ضائع کر دیا گیا ہے جس پر اعلیٰ عدالتوں کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.