انتہائی سخت سکیورٹی میں نندی پور پاور پلانٹ سے فائلوں کا چوری ہونا (ن) لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہے ‘سید صمصام بخاری
(ن) لیگ کے درباریوں کرپشن کے ریکارڈ مٹانے شروع کردیے،سخت سیکیورٹی میں فائلوں کا گم کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے‘گفتگو
جمعرات 8 ستمبر 2016 22:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام بخاری نے کہا کہ انتہائی سخت سیکیورٹی میں نندی پور پاور پلانٹ سے فائلوں کا چوری ہونا (ن) لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، (ن) لیگ کے درباریوں نے اپنی حکومت کی ڈوبتی کشتی کودیکھ کر کرپشن کے ریکارڈ مٹانے شروع کردیے ہیں ، نندی پور پاورپرجیکٹ پر سخت سیکیورٹی کے باوجوداہم اور قیمتی دستاویزات کا گم ہونا وفاقی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، نندی پاورپروجیکٹ کی قیمتی فائلوں کوضائع کرنے والوں کو بے فوری بے نقاب کیا جائے اور ان کے سہولت کاروں کوبھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے سے جاری پروجیکٹس کا دوبارہ افتتاح کرکے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)
(ن) لیگ کا آگے دوڑ پیچھا چوڑ والا حساب ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اورملکی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لے کر آئے گی۔ پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم اور ان کی فیملی کوجواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی پاکستان کی تعلیمی نظام پر رپورٹ حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے ، جس کے مطابق ایک کروڑ چار لاکھ بچے سیکنڈری سکول سے آگے نہیں جاتے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کونسل آف ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 82 فیصد پانی غیر محفوظ نکلاجس کے پینے سے عوام مختلف بیماریوں کا شکارہو رہی ہے جبکہ (ن) لیگ کی حکومت ترجیحات میں میگا پروجیکٹس ہیں ،صحت ، تعلیم اورپینے کاپانی ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.