آئی سی سی کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان
جمعہ 9 ستمبر 2016 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان کردیا ، گرز 21 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پیش کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن ساڑھے دس بجے قذافی سٹیڈیم میں 11 بجے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 2003ء میں متعارف کرائے گئے نئے رینکنگ سسٹم کے تحت پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پاکستان انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جیتنے اور دو ڈرا کرنے کے بعد یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور سری لنکا کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ملنے والی 3 میچوں کی شکست بھی اس کی وجہ بنی۔(جاری ہے)
بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ جیتنے میں ناکامی کے ساتھ ہی پہلی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا اور یوں پاکستان پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پیش کیا جانے والا گرز ”ایسپرے اور گیرارڈ“ کی جانب سے 2001ء میں خصوصی طور پر کرکٹ کی دیگر ٹرافیوں سے مختلف اور نمایاں رکھنے کیلئے بنایاگیا تھا۔ 2001ء میں اس کی مالیت 30,000 یورو تھی اور اسے ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں تبدیلی کے ساتھ ہی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دیدیا جاتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.