پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور طاہر القادری کے قریبی ساتھی عامر فرید کوریجا نے بغاوت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 ستمبر 2016 22:33

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور طاہر القادری کے قریبی ساتھی عامر فرید ..

لاہور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9ستمبر 2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور طاہر القادری کے قریبی ساتھی عامر فرید کوریجا نے بغاوت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور طاہر القادری کے قریبی ساتھی عامر فرید کوریجا نے بغاوت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عامر فرید کوریجا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری وہ نہیں ہیں جو انہیں سمجھا جاتا ہے۔ وہ اپنی کہی ہوئی باتوں پر کبھی عمل نہیں کرتے اس لیے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔