ضلع خیرپور میں 23 ستمبر تک نادرا کی موبائل ٹیمیں شناختی کارڈ بنا کر دینے کیلئے موجود ہوں گی

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:59

سکھر۔9ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 ستمبر ۔2016ء) نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹرکی جانب سے ضلع خیرپور میں 23 ستمبر تک نادرا کی موبائل ٹیمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

نادرا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیرپور ضلع کے تعلقہ خیرپور، ٹھری میرواہ ،کنگری ، کوٹڈیجی، صوبھو دیرو،نارااور گمبٹ تعلقے کی یوسیزمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، ٹیمیں 23 ستمبر تک متعلقہ تعلقوں کی تمام یوسیز میں موجود ہوں گی، اس سلسلے میں عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نادرا کی ٹیموں سے رابطے میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :