ضلع پولیس سکھر نے عید سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:59

سکھر۔9ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 ستمبر ۔2016ء) ضلع پولیس سکھر نے عیدا لاضحی کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے عید سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق نماز عید کے اجتماعات، عوامی مقامات، تفریحی مقامات جن میں 40 عید گاہ، 98 مساجد، 15 امام بارگاہوں، 19 داخلی خارجی راستوں سمیت مجموعی طور پر 172 مقامات، 6 تفریحی مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات ہوں گے۔

مزید براں 42 شتی موٹر سائیکلوں پر گشت،148 این جی اوز، 831 پولیس اہلکاروں سمیت 1055 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ، سیکورٹی پلان کے تحت 50خریداری کے مراکز ، بازاروں، 3 مال مویشی مارکیٹس، ضلع کے داخلی راستوں پر 6 چیکنگ پوائنٹس ، انڈس ہائی وے اور نیشنل ہائی ویز پر 41 پکٹس ، 21 موبائل پیٹرولنگ ، ضلع کے داخلی خارجی راستوں کی چوبیس گھنٹوں نگرانی سیکورٹی پلان میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :