عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے اقدامات،کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کی کمشنر کو بریفنگ، شکایاتی مراکزقائم کر نے کا فیصلہ
ہفتہ 10 ستمبر 2016 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے ، انھیں ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تمام متعلقہ اداروں نے اس سلسلہ میں اجلاس میں اپنے اپنے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کراچی، تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے سینئر افسران اور دیگر نے شر کت کی، کمشنر کراچی کو بتایا گیاکہ تمام بلدیاتی اداروں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے انھیں ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر صفائی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی کے دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی ، تمام ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے دفاتر میں شکایاتی مراکز قائم کئے جائیں گے، شکایاتی مراکز پر شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انکی رہنمائی و مدد کے لئے خصوصی عملہ متعین کیا جا ئے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز عیدکے سلسلہ میں مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں اور نماز عید کیلئے مختص کئے جانے والے مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں نماز عید کے مقامات کا خو د دورہ کر کے معائنہ کریں گے اورانتظامات کا جائزہ لیں گے کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کے افسران عید کے دنوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی کے انتظامات کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں 1299 پر شکائتی مرکز قائم کیا جا ئے گا۔ اس سلسلہ میں خصوصی عملہ متعین کیا جا رہا ہے جو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور آپس میں اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون میں مدد فراہم کر نے کے لئے فرائض انجام دے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی سے شہریوں کی شکایات سننے کے لئے 1339 کو فعال بنایا جا ئے گا جو 24 گھنٹے کام کرے گا، اسکے علاوہ عوام اپنی شکایات مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی درج کرواسکتے ہیں ،ڈی ایم سی ساؤتھ 99211429۔ڈی ایم سی ایسٹ 99230355-9۔ڈی ایم سی ویسٹ 32550470۔ڈی ایم سی سینٹرل 9926034۔ڈی ایم سی ملیر 0316-0205691۔ ڈی ایم سی کورنگی 35035729اور ڈسٹرکٹ کونسل 99232593-99232531۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.